پاکستان میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 6،500 اور 10 گرام سونا 5،573 روپے سستا ہوا ہے۔
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ رہا ہے، سونے کی قیمتوں میں حالیہ عرصے میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا تاہم اب ان میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے ہو گئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 5573 روپے کم ہوا ہے، جس کے بعد اب 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 271 روپے ہے جب کہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 180 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 65 ڈالر کمی سے 5 ہزار 106 ڈالر پر آگئی۔
دوسری جانب آج پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، 24 قیراط فی تولہ چاندی 37 روپے گھٹ کر 8 ہزار 894 روپے پر آگئی۔














