بھارت میں گیس بحران؛ چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

.
شائع 12 مارچ 2026 04:41pm

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث بھارت میں ایل پی جی کی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے۔ مختلف شہروں میں گیس کی دکانوں کے باہر عوام کی لمبی قطاریں ہیں۔ کمرشل سلنڈرز کے ذریعے گیس کی فراہمی پر پابندی کی وجہ سے ہزاروں ڈھابے اور ریسٹورنٹس بند ہو چکے ہیں۔ کھانا پکانے کے لیے کوئلے اور لکڑی کا استعمال کیا جارہا ہے یا پھر لوگ گیس پر پکے ہوئے کھانے کے بجائے پھل، سینڈوچ اور بسکٹس سمیت خشک اشیاء کھانے پر مجبور ہیں۔