پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ملک دوبارہ گرفتار

عالیہ حمزہ کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج تھا
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2026 12:02pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا اور پولیس نے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کر دیا ہے۔

گرفتاری کے بعد عالیہ حمزہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم تاحال حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں سزا یافتہ تھیں، عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں 10، 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔