اب آپ تیار شدہ گھر آن لائن آرڈر کر سکیں گے
عام طور پر گھر بنانا ایک سردرد سمجھا جاتا ہے۔ نقشے، اینٹیں، سیمنٹ اور مہینوں کی محنت۔ لیکن اب مشہور ڈیزائنر جوڑی ’چارلس اور رے ایمز‘ کی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کے پوتے ڈیمیٹریس نے ایک ایسا طریقہ متعارف کروایا ہے جس سے گھر بنانا کسی ’لیگو‘ بلاکس کو جوڑنے جیسا آسان ہو جائے گا۔
سی این این کے مطابق اییمز آفس نے ”اییمز پیویلین سسٹم“ متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعے آپ اپنا گھر، دفتر، چھوٹی دکان یا نمائش کی جگہ آسانی سے بنا اور ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ اس سسٹم میں گھر کے ڈیزائن کے اصول اور انداز کو آسان اور ماڈیولر طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔
یہ دراصل بنے بنائے ڈھانچوں کا ایک مجموعہ ہے۔ یعنی آپ کو گھر کے حصے الگ الگ ملیں گے جنہیں آپ اپنی ضرورت کے مطابق جوڑ کر ایک کمرہ، دفتر یا پورا گھر تیار کر سکتے ہیں۔
اییمز کے پوتے، اییمز ڈیمٹریوس، کہتے ہیں کہ انہوں نے خود ایک پری فیب ہوائی جہاز ہینگر بطور گیراج بنایا ہے، اس لیے یہ زیادہ بہتر ہے کہ ہر چیز پہلے سے ترتیب کے ساتھ تیار ہو۔
انہوں نے کہا، یہ ان عام کٹس سے بہت بہتر ہے جہاں لوگ آپ کو ڈھیر سارے پرزے بھیج دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خود ہی سمجھ لو کہ کیا کرنا ہے۔
اگرچہ اییمز پیویلین ماڈلز اییمز ہاؤس کی طرح دکھتے ہیں، یہ اصل عمارت کی نقل نہیں ہیں۔ یہ مختلف ڈیزائنز سے متاثر ہیں، جیسے پڑوس میں موجود انٹینزا ہاؤس اور فلم ساز بلی وائلڈر کے لیے کبھی تصور کیا گیا گھر۔
ڈیمٹریوس کے مطابق صرف اییمز ہاؤس کی نقل دینا عجیب لگے گا،اس کے بجائے، انہوں نے اس ”سسٹم“ کے اصل خیال کو پیش کیا ہے تاکہ اسے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکے۔
پیویلینز میں وہی مشہور بلیک بیمز، سلائیڈنگ اسکرینز اور لکڑی کے گرم اندرونی حصے شامل ہیں جو اییمز ہاؤس میں تھے۔ آپ بیرونی حصے کو اپنی مرضی کے مطابق کھڑکیوں، رنگین یا جیومیٹرک پینلز اور اسٹیل بارز کے ساتھ ڈیزائن کر سکتے ہیں اور مستقبل میں اضافے بھی کیے جا سکتے ہیں۔
سب سے چھوٹا ماڈل ایک میٹنگ روم جیسا ہو سکتا ہے جبکہ سب سے بڑا ماڈل بڑی کھلی جگہ کے لیے بنایا جا سکتا ہے۔ فی الحال یہ سسٹم صرف دو منزلہ عمارت تک محدود ہے اور ماہرین اس کی اونچائی بڑھانے کے لیے انجینئرنگ پر کام کر رہے ہیں۔
ایک منزلہ پویلین اس سال موسم خزاں میں دستیاب ہوگا، جبکہ دو منزلہ ورژن بعد میں آئے گا۔ یہ نظام ڈی آئی وائی نہیں ہے۔ کیٹل کے انجینئرز ہر پویلین کو سائٹ پر جمع کرتے ہیں تاکہ یہ ہر ملک کے قوانین اور ماحول کے مطابق ہو، جیسے جاپان میں زلزلے یا فلوریڈا میں طوفان۔
اس موسم بہار میں ایک نئی کتاب ”دی ایمز ہاؤسز“ بھی شائع ہوگی، جو ایمس کے ڈیزائن کے اصولوں کو مزید آسان اور سمجھنے کے قابل طریقے سے پیش کرے گی۔
ڈیمیٹریوس کے مطابق، یہ ماڈیولر سسٹم ان کے دادا دادی کی سوچ کو آگے بڑھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے، کیونکہ وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ ان کے کام کو زیادہ سے زیادہ لوگ استعمال کریں۔
یہ سسٹم ان لوگوں کے لیے ایک بہترین حل ہے جو کم وقت میں جدید ڈیزائن اور پائیدار مواد کے ساتھ اپنی پسند کا گھر یا کام کرنے کی جگہ تیار کرنا چاہتے ہیں۔
یہ صرف ایک گھر نہیں، بلکہ تعمیرات کی دنیا میں ایک ”ٹول کٹ“ ہے جسے آپ اپنی ضرورت کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔
















