بیوی سے مار کھانے کا طعنہ دینے پر فرانسیسی صدر ٹرمپ پر برس پڑے
نے ایمانوئل میکرون کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ حد سے زیادہ بولتے ہیں اور ان کی گفتگو نہ تو شائستگی کے تقاضے پورے کرتی ہے اور نہ ہی عالمی سفارتی معیار پر پورا اترتی ہے۔ ان کے مطابق ایسے بیانات بین الاقوامی سطح پر منفی تاثر پیدا کرتے ہیں۔
فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ عالمی رہنماؤں کے لیے ضروری ہے کہ وہ محتاط، متوازن اور باوقار اندازِ گفتگو اپنائیں، کیونکہ ان کے الفاظ نہ صرف دو طرفہ تعلقات بلکہ عالمی سیاست پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔
میکرون کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کی گفتگو میں شائستگی، محتاط انداز اور سفارتی نزاکت انتہائی اہم ہوتی ہے، کیونکہ ایسے بیانات نہ صرف دو طرفہ تعلقات بلکہ عالمی سیاست پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق ٹرمپ کے بیانات اکثر ان بنیادی اصولوں سے ہٹ کر ہوتے ہیں، جس سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نجی ظہرانے کے دوران فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ بریگزٹ میکرون کے حوالے سے طنزیہ جملے کہے۔
وائٹ ہاؤس کے یوٹیوب چینل پر مختصر وقت کے لیے جاری ہونے والی ویڈیو کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے میکرون کو فون کیا اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے نامناسب تبصرہ کیا۔
ٹرمپ نے اس موقع پر نیٹو اتحادیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ایران کے خلاف جنگ میں ساتھ نہ دینے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں ان کی ضرورت نہیں تھی، لیکن پھر بھی میں نے پوچھ لیا۔‘‘














