بلوچستان: ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب مستونگ میں شرپسند عناصر کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی چھیننے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی کو اس وقت چھینا جب وہ معمول کے سفر پر تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان اور چھینی گئی گاڑی کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔















