سونا مزید سستا، قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4730 ڈالر پرآ گیا
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2026 03:24pm

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 371 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالرز گھٹ کر 4730 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

 دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی کمی کے بعد 7 ہزار 934 روپے پر آگئی ہے۔

 غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں 49 ڈالر کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 4,713 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 2 ڈالر کی کمی کے بعد یہ 74 ڈالر فی اونس میں فروخت ہو رہی ہے۔