وزیرِ مملکت فہد ہارون سے جرمن سفیر کی ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا کے رجحانات اور چیلنجز پر گفتگو
پاکستان میں جرمنی کی سفیر اِنا لیپل نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کی ہے۔
وزیرِ مملکت فہد ہارون کے ساتھ ملاقات میں جرمن سفیر نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے متعلق عالمی رجحانات اور مشترکہ چیلنجز پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں غلط خبروں اور گمراہ کُن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے، آن لائن تحفظ کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام جیسے اہم امور بھی زیرِ بحث آئے۔
دونوں رہنماؤں نے ڈیجیٹل میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ممکنہ تعاون پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر جرمن سفارت خانے کے ہیڈ آف کمیونکیکشن، ثقافتی امور اور پروٹوکول یان جیرالڈ کراوسر بھی موجود تھے۔














