وائٹ ہاؤس میں یو ایف سی فائٹ
.
امریکی تاریخ میں پہلی بار اقتدار کا سب سے بڑا مرکز، وائٹ ہاؤس، ایک عالمی اسپورٹس اکھاڑے میں تبدیل ہو گیا جہاں امریکہ کی 250 ویں سالگرہ، فلیگ ڈے اور صدر ٹرمپ کی سالگرہ کے مشترکہ جشن کے طور پر ’یو ایف سی فریڈم 250‘ کا تاریخی مقابلہ منعقد کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں سجنے والے اس منفرد رِنگ میں دنیا کے مایہ ناز مکسڈ مارشل آرٹس فلیٹرز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس نے سیاست اور کھیل کے گہرے روابط کو دنیا کے سامنے ایک اچھوتے انداز میں پیش کیا۔ حکومتی شخصیات، نامور کھلاڑیوں اور اہم مہمانوں کی موجودگی میں ہونے والی اس غیر معمولی سرگرمی کے سنسنی خیز لمحات، کھلاڑیوں کے چہروں کے تاثرات اور اس تاریخی جشن کے تمام رنگوں کی یہ تصاویر واضح طور پر عکاسی کرتی ہیں۔
مقبول ترین

































