سکھر :تجاوزات کیخلاف آپریشن ،کئی دکانیں مسمار

سکھر میں میونسپل کارپوریشن نے اسٹیشن روڈ پر آپریشن کرکے تجاوزات کو مسمار کردیا، دکانداروں نے احتجاجاً سڑک بلاک کردی۔
میونسپل کارپوریشن کا عملہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اسٹیشن روڈ پہنچا۔عملے نے تجاوزات ہٹاتے ہوئے پتھارے، اسٹالز اور کیبنز قبضے میں لے لیے۔
تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس اور دکانداروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔آپریشن کے خلاف دکاندار مشتعل ہو گئے اور سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔