سانحہ صفورا : ملزم حافظ عمر عرف حفیظ گوجرانوالہ سے گرفتار
گوجرانوالہ :سانحہ صفورا سمیت دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم حافظ عمر عرف حفیظ کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم عمر کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر پچیس لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔
دوسری جانب کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سانحہ صفورا کے گرفتار دہشتگردوں کی جے آئی ٹی سے بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، تعلیمی اداروں میں چلنے والا دہشتگردی کا بڑا گروہ ہاتھ آگیا،، نجی یونیورسٹی کے سربراہ عادل مسعود بٹ کو گرفتار کرلیا گیا، جس نے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کردیئے۔
سانحہ صفورا کی پرتیں کھلنے لگیں،کراچی کے تعلیمی اداروں میں دہشتگردی پھیلانے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا،سانحہ صفورا کے گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر سی ٹی ڈی نے اہم ملزم پکڑ لیا،ملزم عادل مسعود بٹ نجی انسٹیٹیوٹ کا سربراہ ہے۔
دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ نجی تعلیمی اداروں میں اشتعال انگیز لٹریچر پھیلاتا ہے،عادل مسعود بٹ نے تنظیم اسلامی سے اختلافات کے بعد القاعدہ میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
گرفتار ملزمان میں عادل مسعود بٹ، خالد یوسف باری، سلیم احمد اور محمد سلیمان شامل ہیں،انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم عادل مسعود بٹ کی اہلیہ بھی ایک مضبوط نیٹ ورک چلا رہی ہیں،جو مختلف تعلیمی اداروں میں اشتعال انگیز لٹریچر کی ترسیل اور تعلیم میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور کراچی کی جامعات میں ایسے تعلیمی اداروں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور امید ہے کہ بہت جلد مزید گرفتاریاں عمل میں آئیں گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔