کراچی:ریلی،شرکاء کے خلاف مقدمات درج
کراچی میں گزشتہ روز نمائش چورنگی پر نکالی جانے والی ریلی کے شرکا کے خلاف دو مقدمات درج کرلئے گئے۔
پولیس کے مطابق شہر میں قائم امن کی فضا کو ریلی کے شرکا نے نقصان پہنچایا جبکہ بغیر اجازت شہر میں نکالی جانے والی ریلی کے شرکا نے حراست میں لئے گئے افراد کی رہائی کے لئے ہنگامہ آرائی کرکے ٹریفک کی روانی معطل کی جس کے باعث کئی گھنٹوں تک شہری پریشان رہے۔
پولیس کے مطابق ریلی کے شرکا کیخلاف دو مقدمات سرکاری مدعیت میں درج کئے گئے ہیں، مقدمات تھانہ سولجرز بازار اور جمشید کوارٹر میں دہشت گردی، نقص امن اور پولیس پر حملے کی دفعات کے تحت درج کئے گئے جبکہ ریلی کے شرکا نے عدلیہ کے خلاف نازیبا جملے بھی استعمال کئے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔