کراچی میں نئی عما رتیں بھی مخدوش ہونا شروع
کراچی میں پرانی عمارتیں تو خستہ حال تھی ہیں،لیکن اب نئی عمارتیں بھی مخدوش ہونا شروع ہوگئی ہیں،گلشن اقبال میں قائم فلیٹ کا حال اتنا خراب ہے،کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتا ہے ۔
ٹوٹی دیواریں، گرتا ملبہ، مخدوش حالت ،کراچی میں ایک اور عمارت خستہ حالی کا شکار۔کنٹونمنٹ بورڈ کا علاقہ گلشن اقبال،جہاں قائم سینٹرل گورنمنٹ سوسائٹی بلاک ٹین اے کا یہ اسی گز کا پلاٹ ہے۔جس پر بلڈر نے پانچ منزلہ عمارت کھڑی کردی،جبکہ نقشہ صرف چار منزل بنانے کا پاس ہوا تھا۔
سب سے اہم بات یہ کہ یہ عمارت محض سات ماہ قبل قائم ہوئی تھی جس میں دکانیں بھی قائم کی گئی ہیں۔انتظامیہ کے مطابق عمارت کی تعمیر کیلئے ناقص مٹیریل کا استعمال کیا گیا۔یہ عمارت کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہے۔
بلڈنگ اور اس کے اطراف مزید چھ عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے،جبکہ گیس اور بجلی کا کنکشن بھی منقطع کردیا گیا ہے۔
بلڈر کا نام اعجاز بتایا جارہا ہے، جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔