جانوروں کی کھالوں کا نیا معمہ
اسلام آباد:پاکستان بیورو شماریات(پی بی ایس) شیر،گدھے،گھوڑے اور مگر مچھ کی قیمتی کھالوں کی فروخت اور انہیں بر آمد کرنے کے حوالے سے اعداد و شمار جمع کرنے میں نا کام ہو گیا ہے ،جس کی وجہ سے وزارت تجارت نے ریکارڈ کے لئے ایف بی آر سے رابطہ کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت نے پی بی ایس سے شیر، گدھے ،گھوڑے اور مگر مچھ جیسے قیمتی جانوروں کی کھالوں کی برآمد کے حوالے سے اعدادو شمار طلب کئے تھے لیکن انہوں نے ڈیٹا دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ہمارے پاس ڈیٹا تو مو جود ہے لیکن کھالوں کی برآمد کے حوالے سے پروڈکشن کا کوئی ریکارد موجوڈ نہیں اور نہ اس سے پہلے کبھی اس کی ضرورت محسوس ہوئی۔
وزارت تجارت نے ایف بی آر سے درخواست کی ہے کہ جانوروں کی کھالوں کی برآمد کے اعدادو شمار فراہم کئے جائیں، جس پر ایف بی آر نے وزارت تجارت سے ریکارڈ جمع کرنے کے لئے وقت طلب کر لیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔