اسلام آباد:مظاہرین کیساتھ ناروا سلوک،ایس پی سٹی کو شوکاز نوٹس

شائع 19 دسمبر 2015 10:26am

islmmabd_imagee

اسلام آباد:لال مسجد کے باہرسول سوسائٹی کے مظاہرین کے ساتھ ناروا سلوک اورگرفتاری پولیس کومہنگی پڑگئی،وزیرداخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوآبپارہ کومعطل اورایس پی سٹی کوشوکازنوٹس جاری کیا گیا۔

سولہ دسمبرکوسول سوسائٹی کے افراد نے لال مسجد کے سامنے احتجاج کیا،جس پرپولیس نے چند افراد کوگرفتارکیا تھا،وزیرداخلہ چوہدری نثارنے گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کوشوکازنوٹس،جبکہ ایس ایچ اوآبپارہ کومعطل کر دیا،وزیرداخلہ نے وزارت کوغلط رپورٹ دینے پرایس پی آپریشنزاورڈپٹی کمشنر سے بھی جواب طلب کیا ہے۔