آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

شائع 19 دسمبر 2015 12:17pm

12

اسلام آباد:آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی مدد کے خلاف پاکستانی کوششیں جاری رہنا اہم ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی مدد کے راستے روکنے کی لئے پاکستانی حکومت کی کاوشیں اہم ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خسارے میں چلنے والے اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری کے ساتھ سماجی تحفظ، کاروباری ماحول اور مسابقت کو بہتر بنانا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔