گورنر راج لگا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے،وزیراعلیٰ سندھ

شائع 19 دسمبر 2015 03:06pm

qaimnew_image
حیدر آباد: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر سندھ میں گورنر راج لگا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

حیدرآباد میں سندھ یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ جب کراچی آپریشن شروع ہوا تو وزیراعلیٰ کے سر پر کپتانی کا تاج رکھا گیا،مگر اب صرف بچا ہے،تاج کا کچھ معلوم نہیں،گورنر راج لگا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز نے ملاقات میں اختیارات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،رینجرزکو دہشتگردی، بھتہ خوری اور اغوا ءبرائے تاوان کے خلاف کارروائی کا اختیارہے،قائم علی شاہ کامزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین اور جمہوریت موجود ہے،آئین سے بالاتر کوئی اقدام قابل قبول نہیں ہوگا۔