نیدرلینڈ میں سالانہ فلاور ڈے منایا گیا
فائل فوٹو
نیدر لینڈز میں ہرطرف پھولوں کی مہک بکھر گئی، جہاں سالانہ روایتی فلاورز ڈے منایا گیا خوبصورت پھولوں سے سجی گاڑیاں سڑکوں پر دلکش مناظر پیش کرتی رہیں۔
نیدر لینڈز کی سڑکیں رنگ برنگی پھولوں سے سج گئیں، جہاں انتہرواں سالانہ فلاورز ڈے مقامی افراد سمیت سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔
پریڈ میں خوبصورت رنگ برنگے پھولوں سے تیس کاروں سمیت مختلف اشیاء کو سجایا گیا، پھولوں سے منفرد مجسمے بھی بنائے گئے۔ جس کے لئے چار لاکھ پھولوں کا استعمال کیا گیا ۔رنگ برنگے پھولوں کی اس پریڈ میں شرکا نے خوب انجوائے کیا۔
فلاور پریڈ جنگ عظیم دوئم کے بعد امن اور محبت کو اجاگر کرنے کیلئے منایا گیا،اور اب اس دن موسم بہار کی آمد کے طور پر منایا جانے لگا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔