رینجرز کے اختیارات کو ایشو بنا دیا گیا ہے،مولا بخش چانڈیو
نواب شاہ:سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کی بحالی اور دہشت گردی ختم کرنے کے لیے رینجرز کا کردار مثالی ہے جس سے انکار ممکن نہیں تاہم رینجرز کے اختیارات کو ایشو بنا دیا گیا ہے۔
نواب شاہ میںصحافیوں بات چیت کرتے ہوئے صوبائی مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کراچی میں امن امان کی بحالی میں رینجرز کا کردار مثالی ہے۔وفاق میں بھی فرشتوں کی حکومت نہیں ہے تاہم رینجرز کے اختیارات کو ایشو بنایا کر اداروں کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے،جسے ہم ناکام بنا دیں گے۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ امن و امان سندھ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے رینجرز کے اختیارات آئینی طریقے سے حل ہوں گے۔ صوبائی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کو چاہیے کہ سب کو ساتھ لے کر چلے،اپنے مفاد کے لئے دوسرے صوبوں کو دھمکیاں دینا مناسب عمل نہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔