سلمان ہمیشہ تنازعات میں گھرے رہتے ہیں،کترینہ کیف
ممبئی:بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف گزشتہ روز اپنی آنے والی فلم بار بار دیکھو کی تقریب میں شریک تھیں،جب کترینہ سے ان کے مبینہ دوست سلمان خان کے اولمپک تنازعے کے حوالے سے سوال پو چھا گیا توان کا کہنا تھا کہ اس میں نئی بات کیا ہے ؟سلمان ہمیشہ ہی تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے ڈی این اے کے مطابق حال ہی میں سلمان کو اولمپک گیمز میں سفیر مقررکئے جانے پر بھارتی لیجنڈ ملکھا سنگھ کی تنقید نے انڈین اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے ممبران کو بھی سوال کرنے پر مجبور کردیا کہ سلمان کو یہ عہدہ کیا سوچ کر دیا گیا ہے؟
اطلا عات کے مطابق ملکھا سنگھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس پوزیشن پر اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے کسی انسان کو ہونا چاہئے نہ کہ کسی اداکار کو ،انہوں نے سلمان کو یہ عہدہ دئے جانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ کترینہ کی آنے والی فلم بار بار دیکھو کو مشترکہ طور پر فرحان اختر،کرن جوہراور رتیش سدھوانی نے پروڈیوس کر رہےہیں ،جبکہ ہدایت کاری نتیا مہرا نے دی ہے۔فلم میں کترینہ کے مد مقابل سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔