گرمی دور بھگانے کے چند مفید مشورے
موسم گرما جب بھی آتا ہے بہت سے لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب بن جاتا ہے، گرمی کی شدت بہت سی بیماریوں کو جنم دیتی ہے جس سے بیحد مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آج ہم آپ کو چندایسی تدابیر بتائیں گے جن کی مدد سے آپ خود کو گرمی میں ہونی والی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکیں گے۔
کیڑے مار دواؤں کا استعمال کریں
گرمی میں مچھر مکھیوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور ان سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں لہذا ان سے بچاؤ کے لئے کیڑے مار دواؤں کا استعمال لازمی کریں۔
ڈھیلے کپڑے پہنیں
گرمی میں کوشش کریں کہ جس حد تک ممکن ہو ڈھیلے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنے ، شام کے وقت باہر نکلتے وقت جراپیں پہنیں تاکہ کوئی مچھر یا کیڑا آپ کو نہ کاٹ سکے۔
زیادہ پانی پیئں
جسم میں نمکیات اور پانی کا توازن برقرار رکھنے کے لئے پانی کا استعمال بڑھائیں ۔ کیفین والے مشروبات سے پرہیز کریں۔اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کھیرے کا جوس، ناریل کا پانی، لیموں کا جوس، ایک چمچ سمندری نمک یا ہمالیائی گلابی نمک کے ساتھ پانی کا استعمال کریں۔
گھر میں ورزش کریں
ورزش کرنے کے لیے دن کے ٹھنڈے وقت اورکسی ٹھنڈی جگہ کا انتخاب کریں۔اس طرح آپ پر تھکان طاری نہیں ہوگی۔
کھانے کو دیر تک باہر نہ رکھیں
کھانا کھانے کے فورا بعد اسےریفریجریٹر میں رکھ دیں، دو گھنٹے سے زیادہ دیر تک کھانا باہر نہیں رکھنا چاہیے۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھا دیں۔ خاص طور پر کچا سلاد اور ایسے پھل کھا جن میں پانی زیادہ ہو ۔جیسے کھیرا، تربوز، آم، کینو، خربوزہ، گاجر وغیرہ۔
سن بلاک کا استعمال کریں
اس میں کوئی شک نہیں کہ دھوپ وٹامن ڈی کا بہت اچھا ذریعہ ہے لیکن الٹراوائیلٹ شعاعوں کا نقصان شدید اور طویل مدتی ہوسکتا ہے۔ جب بھی آپ باہر ہوں تو اپنے جسم کے کھلے حصوں پر سن اسکرین لگائیں۔ اسے اپنے پورے جسم پر گھر سے باہر نکلنے سے کم از کم تیس منٹ پہلے لگائیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لئے ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔