کنگ خان کے فلمی بچے
کہتے ہیں ٹیلنٹ کی کوئی عمر نہیں ہوتی،اگر آپ میں صلاحیتیں موجود ہیں تو آپ کسی بھی عمر میں بہترین کام کرکے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا سکتے ہیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت سے باصلا حیت بچے موجود ہیں جنہوں نے بچپن میں ہی اپنی اداکاری سے ایک خاص پہچان بنائی ،اور بولی وڈ کنگ شاہ رخ کے ساتھ اداکاری کر کے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔
آج ہم آپ کو بولی وڈ کے ان بچوں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے فلموں میں کنگ خان کے بچوں کا رول نبھا کر اپنے مستقبل کیلئے کامیابی کے دروازے کھول لئے۔
یہ بچے آج کیسے نظر آتے ہیں ،دیکھئے اور پہچانئے۔
ثنا سعید
انیس سو اٹھانوے میں ریلیز ہوئی شاہ رخ کی بلا ک بسٹر فلم کچھ کچھ ہوتا ہےمیں ان کی بیٹی انجلی کا کردار نبھانے والی اداکارہ ثنا نے بچپن میں ہی لوگوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنالی تھی،ان کا کردار لوگ آج تک نہیں بھلا پا ئے ہیں،آج بھی وہ بولی وڈ میں ثنا کے نام سے نہیں انجلی کے نام سے پہچانی جاتی ہیں۔
کرش
کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیاب ترین فلم کبھی خوشی کبھی غم میں شاہ رخ ا ور کاجول کے بیٹے کا کردار نبھانے الے اداکار کو اب آپ پہچان نہیں پائیں گے۔
احساس چنا
فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں شاہ رخ کے بیٹے کا کردار بڑی بخوبی سے نبھانے والے اداکار کا یہ راز جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے کہ وہ دراصل ایک لڑکی ہیں ،احساس موجودہ دور میں بھارتی ٹی وی پر اپنی اداکاری کا جادو جگا رہی ہیں۔
ارمان ورما
دو ہزار گیارہ میں ریلیز ہوئی شاہ رخ کی سپر ہٹ فلم را ون سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے اداکار پرتیک کا اصل نام ارمان ورما ہے،فلم میں ان کا ہئیر اسٹائل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ،اس کے علاوہ شاہ رخ کے بیٹے کارول انہوں نے بہت ہی خوبی کے ساتھ نبھا یا۔
ارجن اجولا
فلم مائی نیم از خان کے ذریعے شاہ رخ نے اپنی بہترین صلا حیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ،فلم کا موضوع نہایت جاندار تھا ،اس کے علاوہ فلم میں شاہ رخ کی بے مثال اداکا ری کو کبھی نہیں بھلا یا جا سکتا۔فلم میں شاہ رخ اور کاجول کے بیٹےسمیر کا رول نبھانے والے اداکار ارجن کو دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
بشکریہ:ڈی این اے























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔