امن و امان کی مکمل بحالی تک آپریشن جاری رہیگا ،نواز شریف

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2015 05:59am

sharif_image

لاہور :وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن امن و امان کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا، آخری دشمن کے ٹھکانے تک پہنچیں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں نواز شریف نے ایک بار پھر امن و امان کی مکمل بحالی تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کو توڑنے میں کافی کامیابی ملی، انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید فعال بنا کر آخری دشمن کے ٹھکانے تک پہنچا جائے گا۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں کی جانے والی کارروائیوں اور شرپسند عناصر کی گرفتاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔