بولی وڈ ہدایت کار کبیر خان کراچی میں
کراچی:بھارت کے معروف ہدایت کار کبیر خان ان دنوں کراچی میں موجود ہیں۔
گزشتہ سال بلاک بسٹر فلم بجرنگی بھائی کی ہدایات دینے والے کبیرپاکستان اور بھارت کے موضوعات پر فلمیں بنانے کیلئے مشہور ہیں۔ان کی پاکستان میں موجودگی تمام لوگوں کیلئے حیرانی اور خوشی کا باعث ہے۔
ذرائع کے مطابق کبیر کسی فلم کی شوٹنگ کیلئے نہیں بلکہ مارکیٹنگ کانفرنس میں شرکت کیلئے کراچی آئے ہیں۔اس کانفرنس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مدعو شخصیات نئے آئیڈیاز کی تلاش میں آتی ہیں۔کانفرنس کے دوران پاکستانی فنکاروں نے کبیر کے ساتھ سیلفیز اور تصاویر بھی بنوائیں۔
یہاں آپ انہیں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کبیر پہلے بھی پاکستان آ چکے ہیں۔ ان کی کامیاب فلموں میں ایک تھا ٹائیگر،بجرنگی بھائی جان وغیرہ شامل ہیں۔
گزشتہ سال کبیر کی فلم فینٹم مختلف تنازعات کے باعث باکس آفس پر اپنا جادو جگانے میں ناکام رہی۔پاکستان میں ایک عدالتی فیصلے کے بعد اس فلم کو نمائش کیلئے پیش نہیں کیا جا سکاتھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔