بس دو چمچ سیب کا سرکہ پانی میں ملائیں پھر کمال دیکھیں
فائل فوٹوسرکہ کی فوائد سے کون واقف نہیں یہ ہمارے کھانوں سے لے کر وزن کم کرنے تک ایک کارآمد جز ہے، اسکے ساتھ ساتھ ہمارے حسن کا بھی ضامن ہے۔ سیب کا سرکہ اپنے اندر کئی طرح کے راز چھپائے ہوئے ہے اس سے نہ صرف ایکنی سے بچاؤ میں مدد ملتی ہیں بلکہ اسے دیگر دوسری چیزوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے کہ نیل کلر میں استعمال کیا جائے تو وہ کافی عرصے تک جمنے سے محفوظ رہتی ہے مگر یہ اس کے ابتدائی فوائد ہیں ہم یہاں آپ کو اس کے کئی اورفوائد بتاتے ہیں جس سے آپ یقینا ناواقف ہوں گے۔
جلد کو تسکین پہچانا
باتھ ٹب میں آٹھ اونز سیب کا سرکہ ڈال کر اس میں گرم پانی شامل کر دیں اور پندرہ منٹ تک اس میں بیٹھ جائیں یہاں تک کہ اس کا پی ایچ لیول ہماری جلد کی مینٹل لیئرکی حفاظت کرنے والے ایسڈ کے برابر آجائے اس سے ہماری جلد دوبارہ سے توازن میں آجائی گی۔ اور جلد کو سکون ملے گا۔
فیشل ٹونر
دو کپ پانی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ شامل کرکے اس میں ایک روئی کو بھگوکر اس سے جلدکو صاف کریں اس عمل کے بعد چہرے کو پانی سے صاف نہ کریں کیوں کہ یہ ہوامیں اڑ جاتا ہے یہ ایک ٹونر کام کرتا ہے سیب کا سرکہ میں قدرتی طور پر الفا ہائڈروایسڈ اور اسیٹیک ایسڈ پائے جاتے ہیں جس سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور کھلے ہوئے پورزکو بھی بند کرنے میں مدد ملتی ہے اور آپ کی جلد صاف ہوک ٹائٹ ہو جاتی ہے۔
بالوں کو چمکدار بنائیں
ایک کپ پانی میں دو کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ شامل کریں بالوں کو پانی سے دھونے کے بعد اس آمیزے سے بالوں کو بگھوکر ہلکا کنڈیشنراستعمال کریں اس کے استعمال سے اپ کے بال چمکدار ہوکر شائن کرنے لگ جائیں گے۔
سن برن میں آرام کے لئے
دو کپ پانی میں آدھا کپ سیب کا سرکہ شامل کریں اس میں ایک کپڑا بگھوکر اسے سورج کی روشنی سے جھلسی ہوئی جلد سن برن اسکین پر رکھے یہ آپ کی جلد کے پی ایچ لیول کو توازن میں لاکر آرام پہنچائےگا اور چھالے بننے سے بچانے میں مدد گارثابت ہوگا ۔
ریزر سے لگنے والے کٹ
ایک کاٹن بال کو سیب کے سرکہ میں بگھوکرمتاثرہ جگہ پر لگائیں خاص کر گہرے کٹ پر،پہلے اس پر تھوڑا سا شہد لگائیں اور اسے پانچ منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر اسے پانی سے دھونے کے بعد خشک کریں پھراس پر سیب کا سرکہ لگائیں یہ نہ صرف سوزش سےبچاتا ہے بلکہ جلن اور درد کو کم کرکے آرام پہنچاتا ہے۔
بالوں میں خشکی
بالوں میں خشکی ہونا عام بات ہے اس سے نجات کے لئے سیب کاسرکہ اور پانی ہم وزن لیں، سر میں شیمپو کرنے سے پہلے اس سے سر کی جلد پر مساج کریں اسکے علاوہ آپ اپنے شیمپو میں ایک چائےکا چمچ سیب کا سرکہ شامل کرسکتے ہیں اور اسے بالوں کو دھونے کے لئے استعمال کریں اس سرکہ میں ایسی خاصیت ہے کہ یہ خشکی پیدا کرنے والے عناصر کی روک تھام کرتا ہے اسے دوبارہ ہونے سے روکتا ہے ۔
چوٹ سے ہونے والی نیل کا علاج
اکثر اوقات چوٹ سے پڑنے والی نیل بہت تکلیف پہنچاتی ہیں اس سے آرام کے لئے ایک کاٹن بال کو سیب کے سرکہ میں بگھوکر نیل کی جگہ پر رکھ کر ایک گھنٹے کے لئے پٹی باندھ دیں اور اور پھر اس پر کوئی کریم لگادیں سیب کا سرکہ سوزش کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں شامل ایسیٹیک ایسیڈ خون کی گردش کو بہتر کرکے آرام پہنچاتا ہے۔
حشرات کے کانٹنے کا علاج
اکثر اوقات کیڑے کانٹنے سے جلن اور سوزش ہو جاتی ہے اس کے علاج کے لئے ایک کاٹن بال کو سیب کے سرکہ میں بگھو کرجلد آرام کے لئے متاثرہ جگہ پر ٹکور کریں سیب کے سرکہ میں موجود خاصیت آپ کونہ صرف جلد آرام پہنچاتی ہیں بلکہ جلن،سوزش کوبھی کم کرتی ہے۔
پیروں کی ناگوار مہک سے نجات
ایسے افراد جو بند جوتے پہنتے ہیں انہیں اکثروبیشتر پیروں کی ناگوار مہک کا سامنا رہتا ہے اس سے نجات کے لئے ایک بیسن میں چار کپ پانی ڈال کر اس میں ایک کپ سیب کا سرکہ شامل کریں اور پندرہ منٹ تک اپنے پیروں کو اس میں رکھیں پھر انہیں پانی سے دھوکر خشک کرلیں چونکہ سیب کا سرکہ جراثیم خشک بھی ہے تو یہ آپ کے پیروں کو ناگوار مہک پیدا کرنے والے جراثیم سے بچائے گا اور دوبارہ بو نہیں پیدا ہونے دیگا.

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔