کنگنا ،ہرتیک کی خفیہ تصاویر لیک

شائع 27 اپريل 2016 07:54am

kangna000000

ممبئی:بولی وڈ کے دو مشہور و معروف اور با صلاحیت اداکار ہرتیک اور کنگنا گزشتہ کافی عرصے سے  لفظوں کی جنگ میں مصروف ہیں ،جو اب قانونی جنگ اختیار کر چکی ہے۔

دونوں اداکار وں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے،جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کوئی نہ کوئی حیران کن بات سامنے آجاتی ہے۔

حال ہی میں کنگنا اور ہرتیک کی ماضی کی کچھ خفیہ تصاویر لیک ہونے سے اس کیس نے ایک نیا موڑ لیا ہے،اس تصویر میں دونوں اداکار ایک دوسرے کے قریب کھڑے نظر آرہے ہیں،اور چہرے پر چھائی مسکراہٹ دونوں کے درمیان اچھی دوستی ہونے کا ثبوت دے رہی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ تصاویر گزشتہ منگل کی صبح لیک ہوئیں،اور اسی شام ہرتیک کی جانب سے کچھ اور تصاویر اس بیان کے ساتھ جاری کی گئیں کہ صبح وائرل ہونے والی تصاویر واقعے کا صرف ایک پہلو ہے اس تصویر میں  صرف کنگنا اور میں نظر آرہے ہیں جبکہ یہ ادھورا سچ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تصاویر فلم کرش کی پری پروڈکشن پارٹی کے موقع پر لی گئی تھیں اور اس میں ان دونوں کے علاوہ ہرتیک کی سابقہ بیوی سوزان،اداکار ڈینو موریا،ارجن رامپال کے علاوہ بھی چند لوگ نظر آرہے ہیں۔

ہرتیک کے قانونی ما ہرین کی جانب سے ان تصاویر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ تصاویر جاری کر کے معاملے کو اور خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

دوسری جانب کنگنا کے وکیل رضوان صدیقی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم ہرتیک  کے بھیجے لوگوں سے معاملات طے کرکے تنگ آچکے ہیں،واضح رہے کہ ہرتیک وہ پہلے انسان تھے جنہوں نے کنگنا کے خلاف قانونی آواز اٹھانےکا فیصلہ  کیا،ان کا مطالبہ تھا کہ کنگنا ان پر لگائے گئے تمام الزاما ت کیلئے معافی مانگیں۔

kangna2

kangna3

kangna4