ایشوریا ،سلمان کی حمایت میں بول پڑیں

شائع 27 اپريل 2016 08:14am

aish2000000000

ممبئی:بولی وڈ کی ماضی کی مشہور متنازعہ جوڑی سلمان خان اور ایشوریا رائے گزشتہ کافی عرصے سے ایک دوسرے سے ملنا تو دور بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے ،خاص کر ایشوریا سلمان کے حوالے سے کئے گئے کسی بھی سوال سے بچنے کی کوشش کرتی ہیں،لیکن حال ہی میں وہ سلمان کی حمایت میں بول پڑیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق سلمان خان کو ریو اولمپکس میں سفیر مقرر کئے جانے کے حوالے سے کھڑے ہونے والے تنازعے پر ایشوریا کا بیان سامنے آیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی حوالے سے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا کوئی غلط بات نہیں،آپ کا تعلق سائنس،کھیل ،شوبز یا کسی بھی شعبے سے ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،لیکن اگر آپ میں اپنے وطن کی نمائندگی کرنے کی صلا حیت ہے تو ضرور کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ بھارتی اسپورٹس انتظامیہ کی جانب سے اداکار سلمان خان کو ریو اولمپکس میں سفیر مقرر کئے جانے پر بعض حلقوں کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا،جس میں بھارتی اسپورٹس لیجنڈ ملکھا سنگھ سر فہرست تھے۔