ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے ہرگز" اے سی" کا استعمال نہ کریں

شائع 27 اپريل 2016 08:39am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اگر آپ ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے اے سی کا سہارہ لیتے ہیں تو اس عمل کو فوراً روک دیجیئے کیونکہ یہ آپ کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق اے سی سے نکل کے فوراً گرم ماحول میں جانا صحت کے لیےبہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، چونکہ گھر یا دفتر کادرجہ حرارت باہر کے درجہ حرارت سے مختلف ہوتا ہے۔ اسی لیے اگر آپ ٹھنڈے ماحول سے گرم ماحول میں جاتے ہیں تو یہ آپ کی صحت پر سخت منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو گرمی سے بچنے کے لیے اے سی کا استعمال زیادہ کرتے ہیں، وہ نزلہ ، زکام ، گلے خراب جیسی شکایات سے دوچار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سخت گرمی آنے کے بعد اسپتالوں میں مریضوں کی لمبی قظاریں لگ جاتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ موسمی نزلہ زکام ہے ٹھیک ہوجائے گاجبکہ حقیقیت یہ ہے کہ اے سی آپ کو بیمار بنا دیتا ہے۔

مسلسل اے سی میں رہنے سے آپ کے جسم کو ٹھنڈے ماحول کی عادت ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے اے سی سے باہر جانے کے بعد جسم میں بہت سستی پیدا ہوجاتی ہے۔ آفس کے سخت ٹھنڈے کمرے سے باہر نکلنے کے بعد گرمی میں جانے سے فوراً سر درد کی شکایت بھی ہوجاتی ہے ، یہ انتہائی خطرناک عمل ہے اس سے دماغ پر شدید اثر پڑتا ہےجس کے باعث سر میں درد ہونے لگتا ہے۔

اس کے علاوہ آفس کے یا گھر میں اے سی کے 16 درجہ حرارت سے نکلنے کے بعد فوراً باہر کے 40 درجہ حرارت میں جانے سے آپ ہیٹ اسٹروک لگے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔اسی حالت میں آپ کو سر درد، متلی جیسا محسوس ہونے لگتا ہے جوکہ ہیٹ اسٹروک لگنے کی علامت ہے ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جسم کا درجہ حرارت نارمل ہونے میں وقت لگاتا ہےاور اگر درجہ حرارت نارمل نہ ہو تو اس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

لہذا اے سی کا استعمال کم سے کم کریں یا اے سی کو کم درجہ حرارت پر ر کھیں تاکہ جب آپ اے سی والے کمرے سے باہر نکلیں تو آپ کے جسم کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہو اور آپ کا جسم باآسانی باہر کے ماحول میں یڈجسٹ ہوجائے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کے لیے ہے۔