کپل کی وسیم اکرم کو شو میں شرکت کی دعوت
ممبئی:بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما ان دنوں اپنے نئے شو دی کپل شرما شو کے حوالے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں،حال ہی میں ان کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ کہ بہت جلد ان کے شو میں پاکستان کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم شرکت کرنے والے ہیں نے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑادی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپل نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد وسیم اکرم کو اپنے شو میں آنے کی دعوت دینے والے ہیں اگر ان کے مداح ان کے بارے میں کچھ بھی جاننا چاہتے ہوں تو مجھے بتائیں میں ان سے ضرور سوالات پو چھوں گا۔
کپل کے ٹوئٹ کے جواب میں وسیم نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کپل کے شو میں شرکت کرنے والا ہوں اگر کسی کو کپل کے بارے میں کچھ بھی جاننا ہو تو مجھے بتائیں۔
دونوں فنکاروں کی جانب سے کی گئی یہ ٹوئٹ بہت مقبول ہورہی ہے اور اب تک سینکڑوں افراد اسے دیکھ چکے ہیں،یہاں ہم آپ کو یہ بات بتاتے چلیں کہ یہ پہلی بار نہیں ہے، وسیم ایک بار پہلے بھی کپل کے شو میں شرکت کر چکے ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔