ہولی وڈ فلم ”ایکس مین ایپوکیلپس “کا آخری ٹریلر جاری
فلم آئندہ ماہ امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی - فائل فوٹونیویارک:ہولی وڈ فلم ایکس مین ایپوکیلپس کا آخری ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم آئندہ ماہ امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
ہولی وڈ فلم ایکس مین سیریز کی نئی فلم ایکس مین ایپوکیلپس کے آخری ٹریلر میں ایپوکلپس کو دوعجیب وغیب مخلوق کو اغواء کرتے دکھایا گیاہے، جو ایپوکیلپس کے بغیر ہی ایکس مین کی ٹیم بنانے کے لیے جمع ہوتی ہیں۔
فلم کی کہانی ایک دیوتا کے گرد گھومتی ہے، جو ہزار وں برس زمین پر روپ دھار کر تباہی مچاتا ہیلیکن پھر اس کا مقابلہ ہوتا ہے غیر معمولی طاقتوں اور صلاحیتوں کے مالک سپر ہیروزسے۔فلم دو ہزار چودہ کی ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ کا سیکوئل ہے۔
فلم میں ایکس مین کا کردار جیمز میک نے نبھا رہے ہیں۔ جبکہ دیگر اداکاروں میں جینیفر لارنس، نکولس ہالٹ مائیکل فیس بینڈر ،آسکر اساک شامل ہیں۔ ایکشن سے بھر پر فلم ستائیس مئی کو امریکی سینما گھروں میں دہشت پھیلائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔