بھارتی ہدایتکارکبیرخان کیخلاف کراچی ایئرپورٹ پراحتجاج
کراچی ایئرپورٹ پر بھارت کے معروف فلمی ہدایتکار کبیر خان کے خلاف مظاہرہ - فائل فوٹوکراچی:پاکستان مخالف فلمیں بنانے پر بھارتی ہدایتکار کبیر خان کیخلاف کراچی ایئر پورٹ پر احتجاج کیا گیا،مظاہرین نے کبیر خان کو جوتے دکھائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
کراچی ایئرپورٹ پر بھارت کے معروف فلمی ہدایتکار کبیر خان کے خلاف مظاہرہ کیا گیا،مشتعل مظاہرین نے کبیر خان کے خلاف جم کر نعرے بازی کی،مشتعل مظاہرین نے کبیر خان کو جوتے دکھائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے پر مظالم پر فلم کیوں نہیں بنائی جاتی، بھارتی ہدایتکار کبیر خان نے پاکستان مخالف فلم فینٹم بنائی ہے جس کی ملک بھر میں نمائش پر پابندی ہے۔
[video width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/04/RB-KARACHI-1100_mpeg4_001.mp4">[/video]

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔