مشہورغزل گائیک غلام علی کی اترپردیش میں شاندار پرفارمنس
مشہورغزل گائیک غلام علی کی اترپردیش میں شاندار پرفارمنس - فائل فوٹونئی دہلی:پاکستان کے مشہور غزل گائیک غلام علی نے انتہا پسندوں کی مخالفت کے باجود بھارتی ریاست اتر پردیش میں شاندار پرفارمنس دی،غلام علی کیخلاف بھارتی جنتا پارٹی کی ذیلی تنظیم شیوسینا کی جانب سے مظاہرے بھی کئے گئے۔
مایہ ناز غزل گائیک غلام علی ان دنوں بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہیں جہاں وہ وارانسی شہر میں ہونے والے میوزک فیسٹیول کے بطور مہمان مدعو ہیں، غلام علی نے میوزک فیسٹیول میں اپنی مشہور غزلوں گا کر شرکا کو خوب محظوظ کیا، فیسٹیول میں موجود شرکا نے من پسند غزل گائیک کی پرفامنس کو خوب سراہا
ایک طرف بھارت میں غلام علی کے چاہنے والے ہیں تو دوسری طرف مخالفین بھی سرگرم ہیں۔غلام علی کیخلاف شیو سینا کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور ان کے کنسرٹ کو منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔