انڈین قانون ساز کا انوکھا احتجاج، گھوڑے پر پارلیمنٹ پہنچ گئے

شائع 27 اپريل 2016 11:40am
minister-on-horse4 بھارتی جنتا پارٹی کے رکن ِپارلیمنٹ رام پرساد شرما / فائل فوٹو

دہلی: بھارتی جنتا پارٹی  کے رکن  ِپارلیمنٹ رام پرساد شرما  نئی دہلی حکومت کے خلاف احتجاجاً بدھ کے روز گھوڑے پر سوار ہوکے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

 پرساد  اے اے پی کی دہلی حکومت  کیodd-even scheme سکیم پر احتجاج کر رہے تھے۔ پرساد کا کہنا تھا کہ کم از کم ان کا گھوڑا  آلودگی نہیں پھیلاتا۔

خیال رہے کہ دہلی حکومت نے شہر میں آلودگی کی سنگین صورتحال کے پیش  نظر یہ سکیم لاگو کی ہے، جس کے تحت even اور odd  نمبر ز پر ختم ہونے والی نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں پر مخصوص دنوں میں چلانے پر پابندی ہو گی۔

ارکان پارلیمنٹ نے دہلی حکومت سے اپنے لیے سکیم میں استثنا  کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

مقامی  حکومت نے  ارکان پارلیمنٹ کیلئے الگ الگ گاڑیوں کے بجائےائیر کنڈیشن ڈی ٹی سی  بس  فراہم  کی ہیں۔ تاہم ،کوئی بھی رکن پارلیمنٹ اس سروس سے خوش نہیں۔