پریانکا چوپڑا مسلمانو ں کی حمایت میں آگے آگئیں

شائع 27 اپريل 2016 02:03pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نیویارک :پریانکا چوپڑا بھی مسلمانوں کی حمایت میں آگے آگئیں اور انہوں نے باوالواسطہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف داخلی جنگ بہت دشوار گزار ہوچکی ہے کہ اس پر کسی ایک چہرے کا ٹھپہ نہیں لگایا جاسکتا ۔پہلے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی لگادینی چاہیئے ۔

ایک سوال کے جواب میں پریانکا کا کہنا تھا کہ کسی مخصوصی اقسام کے اشخاص کو عامیانہ کردینا انتہائی بچکانہ عمل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اب دہشتگردی کیخلاف جنگ کی شکل بہت دشوار ہوچکی ہے ،جسکو کسی ایک خاص گروہ سے نتھی نہیں کیا جاسکتا ۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

دوسری جانب پریانکا کو وائٹ ہاوس میں امریکی اسٹیٹ ڈنر کا دعوت نامہ بھی ارسال کیا گیا ہے لیکن وہ اپنی بعض مصروفیات کے باعث امریکی صدر اوباما کے اس دورہ صدارت کے آخری اسٹیٹ ڈنر میں شرکت نہیں کرینگی ۔

اس سے قبل ٹائمز میگزین نے ایک فہرست جاری کی تھی ،فہرست میں پریانکا چوپڑا کو سو با اثر افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا ،جبکہ پہلے ہی وہ ہالی وڈ مووی کوانٹی کو میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھاچکی ہیں جس کو ہالی وڈ میں کافی پذیرائی ملی ہے جبکہ اب وہ ایک اور ہالی وڈ فلم بے واچ کی شوٹنگ میں بھی امریکا میں مصروف ہیں ۔