پاکستان میں دھماکوں میں ملوث جاسوس سربجیت کو ہیرو بنانے کیلئے فلم

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2016 04:19pm
سربجیت پر فلم کا پوسٹر سربجیت پر فلم کا پوسٹر

ممبئی :بھارتی ذرائع وابلاغ اور اسکے فلساز ہر ایسے اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہیں جس سے پاکستان کا نام منفی طور پر دنیا میں اجاگر نہ کیا جاسکے۔اب ایک مرتبہ پھر پاکستان میں بم دھماکوں اور چودہ افرادکی ہلاکت میں ملوث بھارتی جاسوس سربجیت کو ہیرو بنانے کیلئے فلم بناڈالی ۔

فلم میں مرکزی کردار ایشوریا اور رندیپ ہودا اداکررہے ہیں ۔فلم کی کہانی بھارتی جاسوس سربجیت اور اسکے گر د کرداروں کے درمیان گھومتی ہے ۔فلم میں ایشوریا کو سربجیت کی بہن کی صورت میں دکھایا گیا ہے جو کہ اپنے بھائی کو انصاف دلانے کیلئے کمر کستی ہیں ۔

دوسری جانب ایشوریا کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ اس فلم کو کانز فلم فیسٹیول میں ریلیز کیا جانا چاہیئے ،تاہم پہلے ہی بعض وجوہات کی بناء پر غالب امکان ہے کہ فلم کو عالمی پلیٹ فارم پر پیش نہ کیا جاسکے گا لیکن ایش نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلے کیلئے ہمیں مزید آخری دس دنوں کا انتظار کرنا پڑے گا ۔ فلم سربجیت آئندہ ماہ بیس تاریخ کو ریلیز ہوگی ۔اس فلم میں ہدایت کاری کے فرائض اومنگ کمار اداکررہے ہیں ۔

سربجیت سنگھ کو پاکستان میں سزائے موت سنائی گئی تھی ،اس پر الزام تھا کہ اس نے لاہور اور فیصل آباد میں دھماکے کیے ۔واقعے میں چودہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے ،جس کے بعد وہ لاہور جیل میں قید تھا لیکن دوہزارتیرہ میں اسکو ساتھی قیدی نے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا ۔