فلم مالک پر پابندی عائد
فائل فوٹواسلام آباد:ایک طرف ملک میں سیاست دان ایک دوسرے پر کرپشن کا الزام عائد کررہے ہیں اور اخلاقی طور پر ایک دوسرے کو عہدے چھوڑنے کے مشورے دے رہے ہیں تو دوسری طرف سیاست دانوں کی کرپشن دکھانے کے الزام پر وفاقی حکومت نے فلم "مالک " کی ملک بھر میں نمائش پرپابندی عائد کردی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ سیاستدانوں میں برداشت بہت ہوتی ہے،بہت سے طریقوں سے ان پر تنقید کی جاتی ہے جن میں ایک میڈیم فلم بھی ہے۔فلم مالک میں بھی سیاستدانوں کو آڑھے ہاتھوں لیا گیاجس کا خمیازہ فلم کو ریلیز ہوتے ہی بھگتنا پڑگیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے فلم " مالک" کی ملک بھر میں پابندی کا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔جس کے مطابق پابندی انیس سو انناسی کے موشن پکچرز آرڈیننس کی شق نو کے تحت لگائی گئی۔فلم کو اسی سال سینسر سرٹیفیکٹ جاری کیا گیا تھا۔فلم مالک پر پہلے سندھ حکومت نے پابندی کا اعلان کیا تاہم اسے اگلے ہی روز واپس لے لیا۔اس پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فلم پر سے پابندی فوری ہٹائی جائے۔وزارت اطلاعات و نشریات نے فلم کو جاری کردہ سنسر سرٹیفیکٹ منسوخ کردیا۔نوٹیفکیشن مرکزی وصوبائی سنسر بورڈز۔ چاروں صوبائی سیکریٹریز کو بھجوا دیا گیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔