پنجاب :موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ،تفریح شروع
پنجاب بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہونے پر تعلیمی اداروں نے تفریحی دوروں کا اغازکردیا ، جس کے باعث چڑیا گھر لاہور میں میلے کا سماں ہے جہاں جانوروں سے متعلق آگاہی کے ساتھ بچوں کی شرارتیں بھی عروج پر ہیں۔
قطار بنائے یہ بچے سکول کی اسمبلی میں نہیں بلکہ چڑیا گھرلاہور کی سیر پر آئے ہیں شیر،چیتا،بھالو،ہرن،زیبرا سمیت ہر جانور ہی بچوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ہاتھوں میں اپنا لنچ باکس تھامے ننھے بچوں کی شرارتیں بھی عروج پر ہیں کسی نے خوب مزاکیا ہے تو کوئی گھر ہی نہیں جانا چاہتا۔
بچوں کا خیال رکھتے اساتذہ بھی کافی خوش ہیں،کہتے ہیں چھٹیوں سے پہلے اور امتحانات سے فارغ ہونے پر بچوں کا تفریح کرنا حق بنتا ہے ۔سیروتفریح پر آئے ننھے بچوں کی حفاظت کیلیے سکول سکیورٹی گارڈز اور آیا بھی موجود ہیں جو ہر طرح کی ضرورت کو پورا کر رہی ہیں سکول انتظامیہ کا کہناہے کہ معلوماتی ٹرپ بچوں کو ہمیشہ یاد رہتے ہیں اور علم میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔