غریب والدین کے چھ نابینا بچوں بینائی مل گئی
سکھر:سکھر کے رہائشی غریب والدین کے چھ نابینا بچوں کو خدا ترس مسیحاوٴں کی مہربانی سے بینائی مل گئی، تین روز بعد معصوم بچے دنیا کی رنگینیاں دیکھ سکیں گے۔
سکھر کے علاقے صالح پٹ کے رہائشی چھ بچے بینائی سے محروم تھے والد در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد تین روزہ رفاحی کیمپ میں لے کر آئے، جہاں بچوں کا مفت کامیاب آپریشن ہوا۔
ڈاکٹرزکے مطابق تمام بچے تین روزبعد جب آنکھیں کھولیں گے تو ان کی بینائی آچکی ہوگی۔ بچوں کے کامیاب آپریشن پر والدین خوشی سے نہال ہیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پربھی علاج کے مراکز فعال ہونے چاہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔