دنیا کے نئے اور مہنگے اینڈرائڈ فونز
فائل فوٹواگر آپ نئے اور مہنگے اینڈرائڈ فون کے شوقین ہیں تو آپ کے ذوق پر پورا اترنے والے فون درج ذیل ہیں۔ اگر یہی فون آپ کے معیار کو پورا نہیں کر پاتے تو پھر ایسا کوئی موبائل نہیں جو آپ کی تشفی کر سکے۔ کیونکہ یہ تمام موبائل فون اب تک کے بہترین فونز میں شمار کئے جاتے ہیں۔
Samsung Galaxy S7 and S7 Edge
سامسنگ گیلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج بہترین ڈیزائن ، عمدہ کیمرہ کوالٹی اور خوبصورت ڈسپلے رکھتا ہے۔ لیکن اسکی سطح چکنی ہے اور اسے تھامنا مشکل ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سامسنگ کے سافٹ وئیر میں ابھی کچھ جدت باقی ہے۔
HTC 10
یہ موبائل اپنے بہترین ڈیزائن اور مزید بہتر ہوتی کوالٹی کیلئے جانا جاتا ہے۔ اس کی کیمرہ کوالٹی عام کیمرہ سے اچھی ہے اور اچھے سینسر سافٹ ویئر اور ایپلی کیشن کے امتزاج کا حامل ہے۔ لیکن اس کی بیٹری لائف متزلزل ہے۔ اس میں فالتو کیمرہ ایپلی کیشن ہیں اور اس میں موجود بوسٹ پلس ایپ صرف ایک مارکیٹنگ ہتھکنڈہ ہے۔
SAMSUNG GALAXY NOTE 5
نوٹ 5 سامسنگ کے مہنگے ترین موبائل فونز میں شمار ہوتا ہے اور تمام موبائل میں سب سے مہنگا ہے۔ دکھنے میں خوبصورت ہے لیکن شیشے کی بیک اس کو نازک بناتی ہے۔ اس میں مکمل خصوصیات والا ایس-پین اسٹائلس موجود ہے۔ اس کا سولہ میگا پکسل کیمرہ اعلیٰ کوالٹی کا ہے لیکن اسپیکر غیر متاثرکن ہیں۔ اس میں 4 جی بی ریم کے ساتھ ہائی ریزولوشن ایچ ڈی دسپلے بھی ہے۔
HUAWEI P9
5.2 انچ کی اسکرین کے ساتھ 1080 پکسل ڈسپلے رکھتا ہے اور 32 جی بی بلٹن اسٹوریج کے ساتھ 32 جی بی ریم کا حامل ہے۔ اس میں اب تک ہوا وے کا بہترین سوفٹ وئیر ہے ۔ اس میں بہت سارے فیچرز موجود ہیں اور آسانی سے مارکیٹ میں دستیاب بھی نہیں۔ یہ بہت مہنگا ہے۔ اس کا یوزر انٹر فیس کافی بھاری بھر کم ہے۔
MOTO X(Pure edition)2015
موٹو کی ایپلی کیشن اب بھی بہترین ہیں جبکہ بیٹری لائف مناسب ہے ۔ کیمرے کی پرفارمنس یکسو نہیں ہے اور ایک ہاتھ سے استعمال کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس موبائل کیلئے وائر لیس چارجنگ موجود نہیں۔
LG V10
اس موبائل میں 32 بٹس آڈیو ڈی-اے-سی کے ساتھ موجود ہے ساتھ ہی یہ فنگر پرنٹ اسکینر سے لیس ہے۔ اس کا کیمرہ بہت عمدہ ہے اور مینول ویڈیو موڈ کا حامل ہے۔ اس کا سوفٹ وئیر پرانا ہے اور اینڈرائڈ 5.1.1 لولی پاپ کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ یہ سائز میں کافی بڑا ہے۔
LG G5
G5 LGموبائل ورلڈ کانگریس میں دوسرا بڑا کھلاڑی بن کر ابھرا ہے۔ اس کے موڈلز میں اضافی فعالیت دی گئی ہیں اور وائڈ اینگل لینس کے ساتھ دلچسپ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اس کی کوالٹی پر ابھی کچھ سوالیہ نشان باقی ہیں۔
NEXUS 6P
آپ عموما نیکسس کو فوقیت دینگے کیونکہ یو دوسرے تمام موبائل فونز کے مقابلے میں زیادہ بہتر ڈیزائن، کیمرہ کوالٹی اور سوفٹ وئیر کا حامل ہے۔ اس میں اینڈرائڈ کا جدید ورژن موجود ہے اس میں ماہانہ سیکیورٹی اپ ڈیٹ موصول ہوتی ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔