جسم پر موجود تل اوران سے متعلق اہم معلومات

اپ ڈیٹ 19 مئ 2017 10:10am

13181195_873139746148148_625500590_n

.آپ نےکبھی اس بات کو اہمیت ہی نہیں دی کہ آپ کے جسم پر موجود تل آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں

اکثر لوگ ان تلوں کو عیب تصور کرتے ہیں اور انہیں چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ جسم پر موجود تل آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت سی اہم باتوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ٹھوڑی یا چن پر تل

 جن افراد کی ٹھوڑی پرتل ہوتا ہے وہ متوازن زندگی گزارتے ہیں اور کافی حد تک پرکشش اور جاذب شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔

ماتھے پر دائیں جانب تل

ایسے افراد ایک مخصوص سوچ پر یقین رکھتے ہوئے زندگی گزارتے ہیں وہ کامیاب ہونے کےساتھ بہت زیادہ دولت بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

دائیں رخسارپرتل

آگر آپ کے دائیں رخسار پرتل ہے تو آپ حساس طبیعت کے مالک ہونے کےساتھ شاعرانہ مزاج بھی رکھتے ہیں۔

بائیں رخسار پر تل

cheek2

 جن افرادکے بائیں رخسار پر تل ہوتا ہے وہ اپنی ذات میں مگن رہتے ہیں گھرمیں رہنا پسند کرتے ہیں اس سے پریشان ہونے کی بات نہیں ہے کئی اداکار بھی اسی طرح کی شخصیت کے مالک ہیں۔

سینے پر تل

اگر آپ کے سینے پر تل موجود ہے تو آپ کسی حد تک سست تصور کیے جاتے ہیں کھانے کے شوقین ہوتے ہیں آپ پرتعیش طرززندگی پسند کرتے ہیں۔

ناک پر تل

kk

اگر آپ کی ناک پر تل موجود ہے تو آپ جلد غصے میں آجاتے ہیں اور بہت جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہیں دوسروں کے ساتھ فلرٹ کرتے ہیں۔

ہتھیلی پرتل

جن لوگوں کی ہتھیلی پر تل ہوتا ہے ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ امیر ہوتے ہیں اگر آپ کی ہتھیلی پر تل موجود ہے تو آپ مستقبل میں امیر ہو جائیں گے۔

پاؤں پرتل

اگر آپ کے کسی ایک پاؤں میں تل موجود ہیں تو ایسے لوگوں کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ وہ مہم جو ہوتے ہیں اور ہر وقت کسی بھی جگہ جانے کے لئے تیار رہتے ہیں۔

کندھے پر تل

آپ حقیقت میں جلد ردعمل ظاہر کرنے والے،سمجھداراورہرطرح کے حالات کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اگر آپ کے دونوں کندھوں پر کسی بھی جانب تل موجود ہےآپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا جن پرلوگ بھروسہ کرتے ہیں اور ایسے لوگ کبھی بھی بورینگ نہیں ہوتے۔

آنکھوں میں تل

xc_1446785977

اگر آپ کی دائیں آنکھ کی آئی بال میں تل موجود ہیں تو آپ اپنی زندگی میں بہت دولت حاصل کریں گے اور اگر آپ کی بائیں آنکھ میں تل ہے تو ایسے لوگوں کے لئے خیال کیا جاتا ہے وہ مغرور ہوتے ہیں۔

آئی برو کے نیچے تل

اگر آپ کی آئی برو کے نیچے تل ہے تو آپ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں آپ نئے آئیڈیاز اور نئی چیزیں بنانے میں مہارت رکھتے ہیں آپ فنکارانہ  شخصیت رکھتے ہیں۔

کان پر تل

جن افراد کے کان پر تل ہوتا ہے وہ بھروسہ اور اعتماد کے قابل سمجھے جاتے ہیں ایسے لوگ بہت محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور فیملی  ان کے لئےسب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

گردن پر تل

اگرآپ کی گردن پر تل موجود ہے تو آپ اچھی شخصیت کے مالک ہیں اور دوسرے لوگ بھی آپ کو پسند کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بازوپرتل


ایسےافرد جن کے بازو پرتل ہوتا ہے ان میں صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے ان میں جھیجک نہیں ہوتی جارحانہ اور فیصلہ کن رویہ رکھنا ان کی نیچر میں شامل ہوتا ہے۔

انگلی پر تل

آپ کی کسی بھی انگلی پر تل موجود ہے تو ایسے لوگوں کے لئے کہاجاتا ہےکہ وہ جنگجو ہوتے ہیں ان زندگی میں بہت زیادہ رکاوٹیں آتی ہیں مگر یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں کس طرح سے ہینڈل کرنا ہے۔

:ہتھیلی پر تل
ہتھیلی پر تل کا ہونا خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔