دنیا کی دس بہترین غذائیں

اپ ڈیٹ 26 نومبر 2016 07:59am
beans2 فائل فوٹو

دنیا کی دس بہترین غذائیں اس دنیا کی بہترین غذاؤں کے بارے اگر سوچا جائے تو ہم کافی شش و پنج میں مبتلا ہو سکتے ہیں وہ کون سی ہیں مگر ماہرین نے کئی غذاؤں کی اجزاء کی جانچ پڑتال کے بعد دنیا کی دس بہترین غذاؤں کا انتخاب کیا ہے۔

:لیموں
lemon9

صرف ایک لیموں آپ کی دن بھر کی وٹامن سی کی 100 فیصد مقدار پوری کرنے کے لئے کافی ہے یہ نہ صرف آپ کے اچھے کولیسٹرول ایچ ڈی ایل بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ ہڈیوں کو بھی طاقت فراہم کرتا ہے یہ کینسر سے بھی بچانے میں ایک اہم کردارادا کرسکتا ہے۔

 :بروکلی
choppin-broccoli125
 بروکلی کاایک درمیانہ سائزکا ٹکڑا آپ کی دن بھر کے لئے تجویز کردہ وٹامن کے اورسی کی مقدار پوری کرتا ہےجو کہ ہڈیوں کے لئے انتہائی ضروری ہے اتنی ہی مقدار آپ کو کئی طرح کے کینسر سے بھی بچا سکتی ہے اور ایک اونس کا ایک چوتھائی ٹکرا بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے کافی ہے ۔

:ڈارک چوکلیٹ

chocolate=

ڈارک چوکلیٹ کوکو پاؤڈر فلیوونوئڈز اور اینٹی اوکسیڈینٹ سے بھرا ہوا ہے جو برے کولیسٹرول کو کم کر کے اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتاہے ۔

:آلو
potato790545

 ایک لال آلو میں 66 فیصد مائیکروگرام سیل بلڈنگ فلوٹ ہوتا ہے یہ کینسر سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس میں موجود وٹامن اے دفائی نظام کو مزید بہتر کرتا ہے ،آلو کو ہمیشہ ٹھنڈا کھائیں کیوں کہ اس طرح آپ اپنا وزن بھی کم کر سکتے ہیں ۔

:سیلمن فش
fish
یہ اومیگا تھری فیٹی ایسیڈ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جو آپ کو ڈپریشن،دل کی بیماریوں اورکینسر سے بچانے میں معاونت کرتا ہے3 اونس میں50 فیصد نیاسن ہوتا ہے جوکہ آپ کو الزائمر اور نسیان سے بچاتا ہے ۔

:اخروٹ

walnuts456

تمام خشک میوہ جات میں سے سب سے زیادہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اخروٹ میں پایا جاتا ہے جو کہ برے کولیسٹرول کو کم کرنے کے علاوہ موڈ کوبھی بہتر کرتا ہے اور کینسر سے لڑنے میں مدد کرتا ہے یہ جلد کو سن ڈیمیج سے تحفظ فراہم کرتا ہے اس میں موجود اینٹی اوکسیڈینٹ میلاٹونن نیند کو بھی بہتر کرتا ہے ۔

:ایواکاڈو
avacado3

 ایواکاڈو صحت کا خزانہ لئے ہوئے ہے یہ آپ کے کولیسٹرول کو 22 فیصد تک کم کرسکتا ہے ایک ایواکاڈو آپ کی ڈیلی فائبرکی ضرورت کو بھی پورا کرتا ہے اور ساتھ ہی دل کی بیماریوں کے خدشہ کو بھی کم کرتا ہے۔

 :لہسن
garlic89

لہسن بیماریوں کےخلاف بہترین مزاحمت رکھتا ہے اورمختلف بیکٹریا کوپیدا ہونےسےروکتاہے لہسن میں ایک الیسین نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو کہ جسم کو سوجن سے بچاتا ہےکولیسٹرول اور بلڈ پریشر کے لیول کو توازن میں رکھتا ہے۔

 : پالک
palak454

پالک میں لیوٹین اور زیکسینتھین پائے جاتے ہیں یہ ایسے اینٹی اوکسیڈینٹ ہیں جو آپ کے دفائی نظام کی قوت کو بڑھاتے ہیں اور آنکھوں کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے تحقیق کےمطابق پالک دوسری سبزیوں اور پھلوں کے مقابلے کینسر سے بچاؤ میں زیادہ مؤثر پایا گیا ہے۔

:بینز|
beans2

 پھلیوںمیں بہت سارے صحت مند اجزاء پائےجاتے ہیں ہفتے میں 4 بار اس کا استعمال دل کی بیماریوں کے خدشہ کو 22 فیصد تک کم کرسکتا ہے اور ساتھ ہی بریسٹ کینسر کے خدشہ کو بھی کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

fitnessmagazin.com: بشکریہ