مشہور اداکارؤں کی شادیاں کیوں ٹوٹیں؟

شائع 14 مئ 2016 07:17am

mahira60000000

 شوبز انڈسٹری میں رشتے جس تیزی سے بنتے ہیں اسی  تیزی سے ٹوٹ بھی جاتے ہیں ، ضروری نہیں کہ ہر رشتے کا اختتام خوشگوارہو ،بعض دفعہ  انسان  جوسوچتا ہے اس کے بالکل برعکس ہو تا ہے۔

شو بز انڈسٹری میں اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ اداکار ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں ،لیکن یہ بندھن بہت جلدی ختم ہوجاتا ہے ۔

آج ہم آپ کو پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی  مشہور شخصیات  کے علیحدگیوں سے متعلق  معلومات فراہم کریں گے  ۔

ماہرہ خان

mahira20000000000000

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان  2007 میں علی عسکری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں،دونوں کی زندگی نہایت پرسکون انداز میں گز رہی تھی کہ ماہرہ   ڈرامے 'ہمسفر' کے بعد  شہرت کی  بلندیوں پر پہنچ گئیں اور اپنے گھر اور شوہر کو وقت دینے میں ناکام ہو گئیں ۔بالاآخر یہ جوڑی 2014 میں الگ ہوگئی۔

حمائمہ ملک

humaima2

پاکستانی فلم 'بول' سے لازوال شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حمائمہ ملک   بھی اداکار شمعون عباسی کے ساتھ  ایک خوشگوار زندگی  گزارنے کے بعد خاموشی سے الگ ہو گئیں۔

عینی خالد

ainee

مشہور گلو کارہ عینی خالد اور نورید اعوان کی کہانی کسی سے چھپی ہوئی نہیں  ہے،عینی نے اپنے سابقہ شوہر پر مار پیٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے علیحدگی اختیار کرلی۔

سلمیٰ حسن

salma200000000

پاکستانی ڈراما انڈسٹری سے تعلق رکھنے والےاداکار اظفر علی اورسلمیٰ حسن کی جوڑی کا شمار پاکستان کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا تھا  دونوں کی زندگی بڑے آرام سے گزر رہی تھی کہ اظفر کی زندگی میں 'ہمسفر' کی اداکارہ نوین کی اینٹری ہوئی اور دونوں  کا سکون غائب ہو گیا ،اظفر نے سلمیٰ کو طلاق دے کر نوین سے شادی کرلی بعد ازاں یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور اس کا  اختتام بھی افسوسنا ک انداز میں ہوا۔

شائستہ لودھی

shaista000000000

پاکستان کی معروف  مارننگ شو  میزبان شائستہ لودھی کی  طویل شادی شدہ زندگی کا اختتام بھی طلاق  پر ہوا، 2012 میں اپنے سابق شوہروقار واحدی سے طلاق لینے کے بعد وہ گزشتہ سال  اپنے کزن عدنان لودھی  کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اریج فاطمہ

areej0000000

پاکستان ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریج فاطمہ  صرف 3 ہفتے کی دلہن تھیں کہ ان کی اپنے شوہرفراز سے علیحدگی ہو گئی،کوئی نہیں جانتا اس شا دی کا مقصد کیا تھا ،کیا سچ میں انہوں نے شادی کی تھی یا یہ شہرت حاصل کرنے کا  ایک ذریعہ تھا؟

جویریا عباسی

jaweria00000000000

معروف اداکار شمعون عباسی کی زندگی میں حمائمہ سے پہلے جویریا عباسی کاقبضہ تھا لیکن یہ شادی بھی زیادہ دن نہ چل سکی اور ختم ہو گئی۔

شیری

sheri

ڈراما 'یہ زندگی ہے' سے شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت اور چلبلی اداکارہ شیری کی زندگی  بھی مسائل کا شکار ہے ،انہوں  نے شادی کے صرف ایک ماہ بعد اپنے شوہر ملک سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا۔اس علیحدگی کی وجہ وہ جھوٹ تھا جو ملک نے شیری سے کہا تھا ۔

ملک کے مطابق وہ پہلے سے شادی شدہ نہیں تھے جبکہ ایسا کچھ نہیں تھا وہ نہ صرف شادی شدہ تھے بلکہ ان کے بچے بھی تھے۔

سارہ چوہدری

sara000000000

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ سارہ چوہدری اور اداکار سمیع خان کی علیحدگی نے بھی سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا،دونوں کا کہنا تھا کہ کچھ نجی وجوہات کی بناء پر یہ منگنی ختم کی گئی ہے۔

بشکریہ:شغل ڈاٹ کام،پاکستان شوبز