بھارتی  ڈرامے" ناگن" کے مداحوں کیلئے بری خبر

اپ ڈیٹ 20 مئ 2016 05:04am

nagin000000000000

ممبئی:بھارتی ٹی وی میں ان دنوں  سانپ اور ناگن کی کہانی پر مبنی ڈرامہ سیریل "ناگن" بیحد مقبول ہو رہا ہے،لوگ اس ڈرامے کو  شوق سے دیکھ رہے ہیں  تاہم ناگن کے مداحوں کیلئے ایک بری خبر ہے۔

بھارتی ٹی وی  پر  گزشتہ کافی عرصے سے ٹاپ پوزیشن پر رہنے والا ڈرامہ ناگن ختم ہو رہا ہے۔

ناگن کے مداح اس ڈرامے کو اب مزید نہیں دیکھ سکیں گے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق  اگلے ماہ جون کے وسط میں ناگن کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

ڈرامے کی کہانی دو ناگن 'شیونیا' اور 'شیشا' کے بدلے کے گرد گھومتی ہے ،ڈرامے کی کہانی،اور اداکاری نے لوگوں کو کافی عرصے تک دیوانہ بنائے رکھا۔

واضح رہے کہ یہ ڈرامہ نہ صرف بھارت میں بلکہ بھارت سے باہر مختلف ممالک میں بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔