ناشپاتی اور اسکے ناقابل یقین فوائد
اکثر لوگوں سے سنا گیا ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانا آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے مگر اب ایک ناشپاتی کو روز کھانا موٹاپے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے،تحقیق میں ناشپاتی کو جسمانی وزن کم کرنے کے حوالے سے بے حدفائدہ مند پایا گیا ہے۔

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو لوگ روزانہ ایک ناشپاتی کھاتے ہیں ان کے موٹے ہونے کے امکانات پینتیس فیصد کم ہو جاتے ہیں۔امریکا کیو لوزیانے اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ناشپاتی فائبر اور وٹامن سی کے حصول کے لیے بہترین ذریعہ ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ چربی، کولیسٹرول اور سوڈیم سے پاک ہوتا ہے جبکہ اس میں موجودایک سو نوے ملی گرام پوٹاشیم بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس پھل کو کھانے سے غذائی معیار بہتر ہوتا ہے جبکہ شریانوں کے امراض کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے جبکہ اس کا سب سے بڑا فائدہ موٹاپے سے بچانا ہے۔محقق ڈاکٹر کیرول اونیل کے مطابق ناشپاتی اور کم جسمانی وزن میں تعلق پرجوش دریافت ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ اس میں موجود فائبر جسمانی وزن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک درمیانے سائز کی ناشپاتی کو روز کھانا مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔