کراچی میں فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل کردیا گیا
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے علاقے جعفرطیار سوسائٹی اور لانڈھی 89 میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا گیاجن میں سے دو کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا۔
مقتولین کی شناخت عاصم اور امیر حیدر نے نام سے ہوئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق، ملیر میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں، عاصم حسین یونٹ95 کا کارکن تھا جبکہ دوسرا شخص ہمدرد تھا۔
ترجمان نے حکومت سے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔