سپریم کورٹ:کسان پیکج کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ
فائل فوٹواسلام آباد:سپریم کورٹ نے کسان پیکج کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
جسٹس قاضی فائزعیسی کہتے ہیں عوام اپنے ٹیکس کے پیسے کا مثبت استعمال دیکھنا چاہتے ہیں ، حکومت کی خواہش اورمنشا پیمانہ نہیں ہونا چاہئے ۔
جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے کسان پیکج کیس کی سماعت کی ۔
کهاد کمپنی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کمپنی ملک کی کهاد پیداوارکی بڑا ادارہ ہے ۔ ہماری کمپنی کے نمونے کوالٹی کنڑول اتهارٹی کے کیمیائی معیارپرپورا اتری ۔ کوالٹی کنٹرول اتهارٹی نے ہماری کهاد کوبہترین قراردیا۔
جسٹس قاضی فائزعیسی نے کہا کہ پاکستان ایک بڑا زرعی ملک ہے، زراعت کے شعبہ میں کوئی اقدام کرنے سے قبل سائینٹفک تحقیقی ضروری ہے، جن کمپنیوں کومالی معاونت ملی ان کی کهاد کا کیمیائی تجزیہ کرایا گیا ۔
وکیل سلمان اکرام راجہ نے کہا کہ سبسڈی میں جن کمپنیوں کومالی معاونت ملی ان کی کهاد کا کیمیائی تجزیہ نہیں ہوا۔
جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ حکومت کو معیار کیلئے کوئی پیمانہ مختص کرنا چاہئے تھا۔ حکومت کی خواہش اورمنشا پیمانہ نہیں ہونا چاہئے ۔ عوام کا پیسہ ہے اتنا ہلکا نہ لیں ۔ عوام اپنے ٹیکس کے پیسے کا مثبت استعمال دیکھنا چاہتے ہیں ۔
جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ تمام فیکٹریوں کے نمونے ٹیسٹ کرتے اورجومعیارپرپورا اترتا اسے سبسڈی دے دیتے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ دوبارہ ٹیسٹ کروانے پراعتراض نہیں ، وکیل سلمان اکرام راجہ نے کہاکہ حکومت کی اپیل مقررہ مدت کے بعد دائرہوئی ، دلائل مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے کسان ریلیف پیکج کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ جو مناسب وقت پر سنایا جائے گا ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔