جھنگ:زمین کے تنازعے پر فائرنگ،3 افراد جاں بحق

شائع 27 مئ 2016 08:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

جھنگ :جھنگ میں زمین کے تنازعے پر 2گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،جھنگ کے علاقہ گڑھ مہاراجہ میں واقع دربار حضرت سلطان باہو کی سرکاری زرعی زمین پر قبضے کیلئے دربار کے گدی نشین نجیب سلطان اور انکے کزن حبیب سلطان کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا۔

آج صبح حبیب سلطان کے لوگ قبضے کیلئے نجیب سلطان کے حامیوں کے پاس گئے۔تو دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا،جہاں چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ،دربار کی اسی زمین کے تنازعے پر پہلے بھی کئی بار تصادم ہوچکے ہیں۔