ڈیرہ مرادجمالی:مسافرویگن،کوچ میں تصادم ،4افراد جاں بحق
مسافروین مخالف سمت سے آنے والی کوچ سے ٹکرا گئی - فائل فوٹوڈیرہ مرادجمالی:ڈیرہ مرادجمالی کے قریب مسافرویگن اورکوچ میں خوفناک تصادم سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق اور 19 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ،ڈیرہ مرادجمالی سےبھاگناڑی جانے والی ایک مسافروین مخالف سمت سے آنے والی کوچ سے ٹکرا گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اورجاں بحق افراد کو سول اسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کردیا،شدید زخمیوں کو لاڑکانہ اور کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔