احتساب کا عمل وزیر اعظم کے خاندان سے شروع کرنیکا مطالبہ

شائع 27 مئ 2016 04:35pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی۔ احتساب کا عمل وزیراعظم کے خاندان سے شروع ہو۔

پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آر کے معاملے پر بلاول بھٹو نے سخت موقف اختیار کر لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی۔ احتساب کا عمل وزیراعظم کے خاندان سے شروع ہو۔ان کا کہنا تھاکہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے ضابطہ کار طے کرنے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک ہے۔جس کے بعد بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کو ٹی او آرز پر اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

بلاول بھٹو نے آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد پارٹی پالیسی کو حتمی شکل دیدی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے ۔ایسا موقف اختیار نہیں کریں گے جس سے فرینڈلی اپوزیشن کا تاثر ملے۔