اسحاق ڈار کے بیٹے کا عمران خان پر ہرجانے کا دعویٰ

شائع 27 مئ 2016 04:40pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاناما لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے نے بغیر ثبوت الزامات عائد کرنے پر پاکستان تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان کے خلاف پانچ ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

عمران خان نے اسحاق ڈار کے بیٹے پر الزامات لگائے ،جواباً علی ڈار نے تحریک انصاف کے سربراہ کیخلاف پانچ ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم نے علی مصطفی ڈار کے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت کی۔علی ڈار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے ان پر متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی جائیداد بنانے کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ان کا کہنا تھا کہ والد نے کاروبار کے لیے جو رقم دی اس کا ذکر سالانہ انکم ٹیکس گوشواروں میں کیا گیا۔علی ڈار کا موقف تھا کہ دوہزار پانچ میں اقساط پر جومکان خریدا وہ دوہزار گیارہ میں تحفے میں دیا۔عمران خان جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں اور ہرجانہ کے طور پر پانچ ارب روپے ادا کریں۔